ولی عہد توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینے حرم مکی شریف پہنچ گئے
ولی عہد توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینے حرم مکی شریف پہنچ گئے
منگل 12 فروری 2019 3:00
مکہ مکرمہ:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر اور منگل کی درمیانی شب حرم مکی شریف پہنچ گئے۔ انہوں نے توسیعی منصوبوں کے علاوہ زائرین حرم کو پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ولی عہد کی متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خانہ خدا کا طواف، کعبۃ کی چھت اور حرم شریف کے دیگر حصوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔