Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ : تارکین کیلئے عربی اور انگریزی میںsms سروس

 دمام۔۔۔ دمام پولیس نے تارکین کو تاریخ پر عدالت طلب کرنے کیلئے عربی اور انگریزی زبانوں میںsms سروس کا آغاز کردیا۔ دمام پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالعزیز المغلوث نے بتایا کہ تارکین کو عدالت میں بروقت پہنچنے اور انہیں طلبی کا سبب بتانے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سے ان کا وقت بھی بچے گا اور پریشانی سے بھی دوچار نہیں ہونگے۔ ماضی میں تارکین کو خط بھیج کر مطلع کیا جاتا تھا۔ خط کا مضمون عربی میں ہوتا تھا جس سے انہیں معاملات سمجھنے میں مشکل پیش آتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سروس کے متعارف کرائے جانے پر تارکین نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زیادہ ایس ایم ایس عربی اور انگریزی زبانوں میں تارکین کو بھیجے جاچکے ہیں۔ 
 

شیئر: