وزیر اعظم نئے انتخابات کی طرف جائیں ، پیپلز پارٹی
اسلام آباد... پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عہدہ چھوڑ کر نئے انتخابات کی طرف جائیں۔ 10ارب سے زائد ریکارڈ مہنگے ترین قرضے لئے گئے۔ آنے والا وقت ملک اور قوم کےلئے تکلیف دہ ہے ۔وزیراعظم صاحب پارلیمنٹ آکر سامنا کریں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور پلواشہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7 ماہ بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کردیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ یہ یوٹرن نہیں قوم کے ساتھ فریب اور دھوکہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی تو وزیراعظم پہلے ہی تھے تاہم اب آئی ایم ایف کے بھی کٹھ پتلی نکلے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کے سفیر کے طور پر پاکستان میں کام کیا ہے۔ پہلے کہا گیا کہ یو اے ای اور چین سے مدد ہورہی ہے۔ چین سے جو کچھ مل رہا ہے اس بارے میں بتایا جائے کہ وہ قرضہ ہے یا ڈپازٹ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے 800جائیدادوں کا دعویٰ کیا تھا ،وہ جائیدادیں کہاں ہیں ؟۔