Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ 5سال میں50 ارب ڈالر کے منصوبے

اسلام آباد ... چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ چین،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطر آئندہ 5برسوں میں50 ارب ڈالر کے منصوبے لگائیں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران سے10 زائد ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے ۔آئل ریفائنری ،پٹرولیم کیمیکل پلانٹ اور معدنیات کے معاہدے ہونگے۔ سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے لگانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔قیدیوں کے تبادلے اور متبادل توانائی کے منصوبوں کے ایم او یوز پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ 

شیئر: