انڈیگو ایئر لائنز کی 30پروازیں منسوخ؟
نئی دہلی۔۔۔پائلٹوں کی کمی کے باعث انڈیگو نے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 30طیاروں کی پروازیں منسوخ کردیں۔ کمپنی نے بتایا کہ پروازیں آئندہ کئی دنوں تک متاثررہیںگی۔قبل ازیں پیر کو کمپنی نے 32پروازیں منسوخ کردی تھیں جس سے بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات پیش آئیں۔دہلی ایئر پورٹ کے افسران نے بتایا کہ کمپنی نے ہفتے کو تقریباً15اور اتوار کو 7پروازیں منسوخ کیں۔اس وقت ایئر لائنز کو پائلٹوں کے انتظامی مسائل کا سامناکرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 7فروری کو 11پروازوں کے روٹ تبدیل کئے گئے اور کئی پروازیں منسوح کی گئیں۔