Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں آج پھر آتشزدگی، 300سے زائد جھگیاں جل کر راکھ

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے پچھم پوری علاقے میں آج علی الصباح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردیں۔فائر بریگیڈ کے افسر اے کے جیسوال نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں۔اہلکاروں نے جدوجہد کرکے تقریباً2گھنٹے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔اس واقعہ میں ایک خاتون بری طرح جھلس گئی جسے علاج کیلئے فوراً قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جیسوال نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی زد میں لے لیااور تقریباً300جھگیاںآگ کی نذر ہوگئیں۔اس سے 400افراد بے گھر ہوگئے۔ کثیف دھوئیں کے بادل اور شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظر آرہے تھے۔فائر بریگیڈ ٹیم کے اہلکاروں نے تیز رفتار کارروائی کرکے وہاں سے لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈیجیٹل ادائیگی میں گڑبڑ کی شکایات یہاں درج کرائیں؟

شیئر: