مودی حکومت نے 5سال تک پورے ملک کو گمراہ کیا،سونیاگاندھی
نئی دہلی-- - - -یو پی اے صدر اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنمار سونیا گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ5برس کے دوران اس نے آئین اورپارلیمنٹ کو کمزور اور پورے ملک کو گمراہ کیا ۔ سونیا نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کا گلا گھونٹنے کا کام کیا۔اس نے سیاسی مخالفین کو کچلا اور ملک کے عوام کی آزادی کو نقصان پہنچایا۔پارلیمانی پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہورہی اور لوگ ایوان سے نالاں ہیں۔انہوں نے لوک سبھا میں کانگریسی رہنما ملک ارجن کھڑگے اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد اور آنند شرما کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انہوں نےحکومت کے نامناسب اقدامات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔یوپی اے صدر نے کہا کہ کانگریس کے نئے صدرراہول گاندھی نے کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا کردیا ہے اور مودی حکومت کے غیر جمہوری طریقہ کار کیخلاف اپوزیشن کو متحدکیا۔انہوں نے کہا کہ اب نئے جوش اور عزم کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لینا ہے۔چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے۔