Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے کیا خود کو آگ کے حوالے،شوہر فون پر کمنٹری کرتا رہا

ہوشنگ آباد۔۔۔کلدیپ اور کلپنا میں اکثرو بیشتر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ اس جھگڑے کے دوران بیوی ہمیشہ یہی دھمکی دیا کرتی تھی کہ وہ اپنی جان دیدیگی۔دونوں میں ایک دن پھر جھگڑا ہوا تو کلپنا نے سچ مچ کچن میں جاکر اندر سے دروازہ بند کرلیااورجسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کیلئے ماچس اٹھایاتو شوہر نے گھبراہٹ کے عالم میں بیوی کے پھوپھاسنجے کو کال کرکے واقعہ کا منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دیکھئے کلپنا مٹی کے تیل میں نہاکر ماچس ہاتھ میں اٹھا رکھاہے۔
سنجے :مطلب، وہ مٹی کے تیل میں نہالی کیا؟
کلدیپ:جی ہاں۔
سنجے: اور ماچس بھی لئے ہوئے ہے کیا ؟
کلدیپ:ہاں اس کے ہاتھ میں ماچس ہے۔
سنجے :کیا ہوگیا اسے یار!
کلدیپ :اور یہ آگ لگا رہی ہے۔اس کے بعد اچانک چیخنے چلانے کی آواز آنے لگی اور کلپنا زندہ جل گئی۔کلپنا  کی آگ میں جلنے کی خوفناک واردات مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد کالونی میں پیش آئی۔کلدیپ ابھی گھر لوٹا ہی تھا کہ اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی کلپنا کچن کا دروازہ اندر سے لاک کرکے خود پر مٹی کا تیل چھڑ کر آگ لگا کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے کلدیپ اور سنجے کے درمیان ہونیوالی بات چیت کی ریکارڈنگ قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پریاگ کمبھ میلے میں گورنر بہار بال بال بچ گئے

شیئر: