Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ میں تعلیمی ورکشاپ

موضوع ”صول تدریس“ تھا، ڈاکٹر محمد طلحہ اور پرنسپل نعیم اختر کا خطاب   
ریاض(ذکاءاللہ محسن)پاکستان انٹرنیشنل اسکول (ناصریہ) کے سینئر گرلز ونگ ،اول میں انتظامی کونسل نے ایک تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کیا تاکہ اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے طلبا کی تعلیمی کارکردگی میں اضافہ کریں۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمدطلحہ کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا۔ورکشاپ کا بنیادی موضوع”اصولِ تدریس “ تھا ۔ڈاکٹر محمد طلحہ نے اس بات پر زور دیا کہ استاد اور والدین کے درمیان رابطہ بہت ضروری ہے کیونکہ والدین اساتذہ اور طالب علم کے درمیان ایک پ±ل کا کردار ادا کرتے ہیں۔پرنسپل نعیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ سو فیصد رزلٹ کو یقینی بنائیں خاص طور پر فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات پرزیادہ توجہ دیں ۔انہوں نے اسکول میں اسمارٹ بورڈ لگوانے پر اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اساتذہ کے لئے بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر تمام اساتذہ ،منتظمین ، ونگ ہیڈز اور وائس پرنسپل گرلز فوزن عظیم بھٹی ، وائس پرنسپل بوائز گوہر رفیق کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ادارے میں ہونی چاہیئے۔

شیئر: