Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کی دہرہ دو ن آمد ،ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب

دہرہ دون۔۔۔ وزیراعظم نریندرمودی جمعرات کو دہرہ دون پہنچے جہاں وہ  اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگرمیں ریاستی کوآپریٹیو ترقیاتی منصوبے کا افتتاح اور عوامی ریلی سے خطاب کرینگے۔انکا خصوصی ہیلی کاپٹر جولی گرانٹ ایئرپورٹ پر صبح تقریباً 7 بجکر5 منٹ پرپہنچا۔موسم کی خرابی کے باعث ایم آئی7-ہیلی کاپٹر آگے پروازنہ کرسکا۔ذرائع کے مطابق مودی کا اودھم سنگھ نگر سے پہلے دہرہ دون جولی گرانٹ ایئرپورٹ پراتر ا تو وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت وہاں تاخیر سے پہنچے۔وزیراعظم ایئر پورٹ پر بنے گیسٹ ہاؤس میں تھوڑی دیر آرم کے بعد راوت کے ہمراہ دہرہ دون میں واقع رہائش اور وہاں سے جولی گرانٹ کے لیے روانہ ہوئے لیکن بیچ راستے سے ہی واپس آگئے۔بتایاجارہاہے کہ موسم صاف ہونے پر مودی رام نگر میں واقع کوربیٹ پارک جائیں گے ،جہاں وہ تقریباً 2گھنٹے ٹھہریں گے۔اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے اودھم سنگھ نگر کے لیے روانہ ہونگے جہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں آج پھر آتشزدگی، 300سے زائد جھگیاں جل کر راکھ

شیئر: