Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہبازشریف کی ضمانت منظور‘ رہا کرنے کا حکم

لاہور:  عدالت عالیہ لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی جبکہ فواد حسن فواد کی ضمانت مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اوررمضان شوگرمل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اس سے قبل آج ہی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شہباز شریف اور فواد حسن فوادکی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیئر: