صحرائے چولستان میں شاندار ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز
بہاولپور: پاکستان کے صحرائے چولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغازہو گیاہے۔ریلی کا پہلا مرحلہ قلعہ دراوڑ کے مقام پر دلوش اسٹیڈیم سے ہوا۔ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کاایک بڑا اسپورٹس فیسٹول بن چکا ہے۔4 روزہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران شائقین بڑی تعدادمیں صحرا ئی علاقے میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ جیپ ریلی اور چولستانی ثقافت سے لطف اندوز ہونگے۔اس سال 14 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کیلئے بنایا گیا ٹریک 460 کلومیٹر طویل ہے اور ٹریک کو صحرائے چولستان کے تاریخی قلعوں کے ساتھ ساتھ گزارا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں