ولیعہد کے دورے سے عالمی اتحاد کی شکل بدلے گی، سنجرانی
اسلام آباد۔۔۔پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاہے کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مذاکرات کی بدولت عالمی اتحاد نئی شکل اختیارکریگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں۔محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر ہونیوالے اقتصادی معاہدوں سے شراکت کا دائرہ وسیع تر ہوگا۔ کھیل کے ضابطے تبدیل ہونگے، پاکستانی عوام سعودی ولیعہد کے استقبال کے انتہائی مشتاق ہیں۔