ریلوے میں ایک لاکھ 30ہزارملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب
پٹنہ۔۔۔ریلوے نے 4درجوں میں مختلف عہدوں پر تعیناتی کیلئے بڑی تعداد میں اسامیاں فراہم کیں۔عام کارکن، پیرا میڈیکل اسٹاف، منسٹریل اور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتی جلد متوقع ہے۔نان ٹیکنیکل کٹیگری کے تحت ٹکٹ کلکٹر ،ٹائپسٹ، ٹی ٹی آئی، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر جیسے عہدوں کیلئے 28فروری سے درخواستیں موصول کی جائیں گی۔دوسری کٹیگری میں پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے 4مارچ سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔تیسری کٹیگری منسٹریل عہدوں جیسے لا اسسٹنٹ ، جونیئر ٹرانسلیٹر وغیرہ کیلئے 12مارچ سے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔اس کٹیگری میں جونیئر انجینیئر، گینگ مین، گیٹ مین جیسے عہدے شامل ہیں۔امتحانات کے ماہر ڈاکٹر ایم رحمان نے بتایا کہ امیدواروں کو ابھی سے ٹیسٹ کی تیاری شروع کردینی چاہئے۔ اس کیلئے ٹیسٹ سیریز حل کرنا بہتر ہوگا۔