Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فردوس عاشق اعوان کیخلاف بھی نیب تحقیقات

  لاہور ...نیب نے سابق وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ۔ جائیدادوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے طلب کر لیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے فردوس عاشق اعوان کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایل ڈی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں ان کی جتنی بھی جائیدادیں ہیں۔ ان کا تمام تر ریکارڈ فراہم کیا جائے۔نیب کی جانب سے ایل ڈی اے کو انتباہ کیا گیا کہ 20 فروری تک فردوس عاشق اعوان کا تمام ریکارڈ اکھٹا کر کے ادارے کو فراہم کیا جائے۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر: