Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست برتری

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پہلے میچ کی طرح اوپنر مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہراتے ہوئے 3میچوں کی سیریز ناقابل شکست برتری کے ساتھ اپنے نام کر لی۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، مہمان ٹیم.4 49اوورز میں 226رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے 227رنز کا  ہدف دیا 37ویں اوور میں 229رنز مکمل کرتے ہوئے حاصل کر لیا ۔ پہلے ون ڈے میں 117رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے اوپنر مارٹن گپٹل نے اس میچ میں 118 رنز بنائے اور عمدہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز مسلسل دوسرے میچ میںحاصل کیا لیکن ٹیم کو ہدف تک پہنچانے سے پہلے آوٹ ہو گئے۔ اس مرتبہ یہ کام کپتان کین ولیمسن نے کیا جو 65اور سابق کپتان روس ٹیلر 21رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ گپٹل نے 88 پر4چھکوں اور14چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان دونوں وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے پہلے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی لیکن اس کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام رہا اور 93رنز پر آدھی ٹیم آوٹ ہو گئی تھی ۔ محمد متھن اور صابر رحمان نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 75رنز کا اضافہ کیا جس کی وجہ سے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو 200سے زائد رنز بنانے میں  مدد ملی۔متھن نے57اور صابر نے43رنز بنائے۔ وکٹ کیپر مشفق الرحیم 24اور سومیا سرکار22رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے3جبکہ ٹوڈ ایسل اور جیمز نیشام نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 12فروری کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: