Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چولستان جیپ ریلی نادر مگسی ایک مرتبہ پھر کامیاب

بہاولپور: 14ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل ایک مرتبہ پھر نادر مگسی نے جیت لیا۔ فائنل راونڈ میں 33 ڈرائیوروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔ چولستان کے صحرا میں ریت اڑاتی تیز رفتار گاڑیوں نے تماشائیوں کو بھی بے حد محظوظ کیا۔چولستان کے صحرائی ٹریک پر جاری جیپ ریلی کا اختتام، دفاعی چیمپیئن نادر مگسی نے میدان مارتے ہوئے جیپ ریلی جیت لی، نادر مگسی نے پرپیئرڈ کیٹیگری کے دونوں مرحلوں میں 465 کلومیٹر کا ٹریک 4 گھنٹے 29 منٹ اور 3 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ زین دوسرے نمبر پر رہے۔ زگ زیگ ٹریک پر پری پیئرڈ کٹیگری میں 33 ڈرائیوروںنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ اسٹاک کٹیگری میں ٹشنا پٹیل نے کامیابی حاصل کی۔ جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کیلئے ملک اور بیرون ملک سے سیاح اورعلاقائی شہری موجود تھے جو خوب لطف اندوز ہوئے۔ جیپ ریلی سے قلعہ دراوڑ کی رونقیں بھی لوٹ آئیں تاہم پوزیشن ہولڈر ڈرائیوروںمیں تقسیم انعامات کی تقریب رات دیر گئے منعقد کی گئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: