Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ہائی کمشنر کی ہند سے واپسی

اسلام آباد: پلوامہ میں ہند کی فوج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے تناﺅکے دوران پاکستان نے ہند میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہند میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کیا ہے اور آج صبح ہی وہ نئی دہلی چھوڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کررہی ہے۔
 
 

شیئر: