لٹیری دلہن اہل خانہ کو بیہوش کرکے زیورات لوٹ کر فرار
شکوہ آباد۔۔۔اتر پردیش کے ضلع شکوہ آباد میں شادی کے بعدگھر میں دلہن کے آنے کی خوشی چند روز بھی برقرارنہ رہ سکی۔لٹیری دلہن نے گھر کے تمام افراد کونشہ آور مادہ پلاکر بیہوش کردیا اور گھر میں موجود سونے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔ اہل خانہ کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔سی او اجے سنگھ چوہان نے بتایا کہ شکوہ آباد کے رہنے والے دھرمیندر کی شادی 15فروری کو ہوئی تھی۔دلہن نے گھروالوں کو بیہوش کرنے والا مادہ پلاکرسونے کے زیورات اور 20ہزار روپے لیکر چمپت ہوگئی۔ دولہا کے والد شری کرشن نے بتایا کہ اپنی بیٹی نیتو کے سسرال سے ملنے والے زیورات کو بیٹے کی لٹیری دلہن کو دیدیا تھا ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے شادی کرانے والے دلالوں کی گرفتاری کی کارروائی شرو ع کردی۔