Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمنا ایکسپریس وے پر حادثہ ،7افراد ہلاک

متھرا۔۔۔متھراکے گاؤں سکھ دیو کے قریب جمنا ایکسپریس وے پر منگل کی صبح کارسامنے سے آنے والی ایمبولینس سے ٹکرا گئی جس سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 7افراد کی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کار ٹونڈلا سے نوئیڈا اور ایمبولینس دہلی سے میت لیکر بہار جارہی تھی ۔ ایکسپریس وے پر چینج نمبر138کے قریب ایمبو لینس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب چلی گئی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں 7افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔مرنیوالوں میں 2خواتین، ایک لڑکی اور دیگرمرد شامل ہیں۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے لاشیں قبضے میں لے لیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: جوتا فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

شیئر: