Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا،اداکارکمل حسن

ہندوستان کے لیجنڈری اداکار کمل حسن نے وادی کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔ کمل حسن کے اس بیان پر پورے ہندمیں ہنگامہ برپا ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے تناظر میں صحافیوں نے اداکار کمل حسن سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا ”آخر کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، ہند کو کس بات کا خوف ہے؟ “ انہوں نے کشمیریوں کا اعتماد نہ جیتنے پر ہندوستان کو ذمہ دار قرار دیا۔ کمل حسن نے ہند کی جانب سے دہشتگرد قرار دئیے جانے والے کشمیریوں کو آزادی کے مجاہد اور پاکستانی کشمیر کو آزاد کشمیر قرار دے کر ہندوستانیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔کمل حسن نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر ہندوستانی حکومت اور اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرہندوستانی حکومت اور اپوزیشن تحمل کا مظاہرہ کرے تو لائن آف کنٹرول پر صورتحال قابو میں رہ سکتی ہے۔خیال رہے کہ کمل حسن فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی دونوں صاحبزادیاں جنوبی ہند کی فلموں میں خوب نام کما رہی ہیں۔
 

شیئر: