Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی پولیس کا اداکارہ کو انتباہ

بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کی نامور سوشل میڈیا اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کوانتباہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر اور وڈیوز ہٹا دیں۔بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ سے قابل اعتراض اور فحش موادہٹانے کے سلسلے میں ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو بند کرنے سمیت نامناسب مواد کو ہٹالیا گیا ہے جبکہ درجنوں قابل اعتراض ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ کو ہر فرد کیلئے محفوظ بنانے کی خاطر بنگلہ دیش سائبر ایجنسیز اور پولیس نے کریک ڈاو¿ن کے تحت ہی نوجوان ادکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار کو اپنی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا۔ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ سانائی محبوب کو پولیس نے تھانے طلب کیااور ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اپنے سوشل اکاو¿نٹس اور یوٹیوب چینل سے نامناسب مواد کو ہٹادیں۔ خیال رہے کہ سانائی محبوب زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنی تصاویر اور وڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
 
 

شیئر: