گلوکارہ عینی اور ان کا چمٹا،سندھ کے شہروں میں
اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ عینی طاہرہ نے پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے بھرپور عملی جدوجہد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں میں میوزیکل شو منعقد کر کے پنجابی ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں ۔ عینی طاہر ہ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے بعد اب سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مختلف شہروں میں بھی میوزیکل شو منعقد کئے جائیں گے جن میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔اس وقت عینی طاہرہ واحد گلوکارہ ہیں جو چمٹے کو اپنی گائیکی کے دوران استعمال کررہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے ڈھول بجانے کی تربیت بھی حاصل کرنی شروع کر دی ہے ۔