Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس

 ٭ اگر براﺅن شوگر کی گٹھلیاں بن جائیں تو جار میں تازہ ڈبل روٹی یا سیب کا ٹکڑا رکھ دیں ۔گٹھلیاں نہیں بنیں گی۔ اگر براﺅن شوگر کا جار فریزر میں رکھا جائے توبھی اس میں گٹھلیاں نہیں بنتیں ۔
٭ اگر سوپ میں نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں کچا آلو یا سیب کا ٹکڑا ڈال کر10 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ نمک کا اثر خاصا کم ہو جائے گا . بعد میں وہ ٹکڑا سوپ سے نکال دیں ۔
٭ بیف یا مٹن جلدی گلانے کےلئے اسے پکانے سے کم از کم2 گھنٹے پہلے سرکے ، انناس جوس یا ٹماٹر میں میرینیٹ کرلیں ۔
سوپ بناتے ہوئے اگر پین میں برف کی چند ڈلیاں ڈال دیں تو تمام چکنائی اکھٹی ہو کر سوپ کے اوپر آ جائے گی اور آپ اسے باآسانی چمچ سے باہر نکال سکیں گی ۔
٭ کوئی بھی کچا پھل گلانے کےلئے اسکے بیگ میں ایک سیب رات بھر کےلئے رکھ دیں ۔سیب سے خارج ہونے والی ایتھلن گیس کچے پھل کو ایک رات میں پکا دے گی ۔
 
 

شیئر: