لیموں اور ہری مرچ کا اچار
اجزا :۔
لیموں۔ 8 سے10 عدد
ہری مرچ۔آدھا کلو
ہلدی۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ ( پسی ہوئی)
رائی۔ 2کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب۔
پہلے لیموں دھوکر خشک کریں اور درمیان میں سے کراس بناکر کاٹ لیں۔اب ہری مرچ کو دھوکر خشک کریں اور چیرا لگادیں۔پھر نمک، کالی مرچ، رائی اور ہلدی کو اچھی طرح ملائیں اوراس سارے مصالحے کو مرچ کے درمیان میں بھر کر لیموں ڈال دیں۔پھر دھوپ میں2 دن کیلئے رکھ دیں۔شام کو اندر رکھ کر خوب ہلائیں۔3 سے 4 دن میں اچار تیار ہوجائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭