Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ 6جی متعارف کرانے کے خواہشمند

واشنگٹن ۔۔۔ فائیو جی ٹیکنالوجی پر دنیا بھر میں کام ہورہا ہے۔اب بھی بیشتر ممالک کےلئے یہ کسی معمے سے کم نہیں۔امریکہ جیسے ملک میں بھی اب تک اسے باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا جاسکا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے بھی آگے کی ٹیکنالوجی کی جانب دیکھنا شروع کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں 6 جی کو متعارف کرانے کے خواہشمند ہیں۔ حالیہ ٹوئٹس میں امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ وہ امریکہ میں فائیو جی کے ساتھ 6 جی کو بھی جلد آتا دیکھنا چاہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ5 جی ٹیکنالوجی پر امریکہ اور چین کے درمیان جنگ جاری ہے اور امریکی صدر نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو قومی سلامتی کی ترجیح بنایا ہواہے جس کے تحت چینی کمپنی ہواوے کے خلاف اس نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کے انفرااسٹرکچر پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ابھی تک کوئی نہیں بتاسکا کہ فائیو جی انقلاب زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا مگر امریکی صدر کے خیال میں کمپنیوں کو زیادہ تیزی سے کام کرکے نہ صرف فائیو جی بلکہ سِکس جی ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرادینا چاہئے اور یہ 6 جی ٹیکنالوجی کیا ہوگی، اس کے بارے میں ابھی کسی کو کچھ معلوم نہیں۔
 

شیئر: