Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملا عبدالغنی برادر مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہونگے

کابل...افغان طالبان نے کہاہے کہ ملا عبدالغنی برادر آئندہ ہفتے قطر میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہوں گے ۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذاکراتی عمل میں طالبان کے نمائندے اور امریکی حکام براہ راست ملاقات کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ سفری کاغذات اور دیگروجوہ کی بنا پر ملابرادر سفر کرنے کے اہل نہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ اس مذاکراتی عمل میںسینیئر طالبان رہنماوں سے ملاقاتیں کرے تاکہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں تیزی آ سکے ۔ 

شیئر: