Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی اطلاع دینے والے کیلئے جرمانے کا 30فیصد

 مکہ مکرمہ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودیو ں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے مشن کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے نیا پروگرام جاری کردیا۔ اس کے مطابق جو بھی سعودی یا غیر ملکی اس حوالے سے تعاون کریگا اسے انعام سے نوازا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی ٹھوس اطلاع دیگا اور اس کی اطلاع درست پائی جائیگی ایسی صورت میں جرمانے کی 30فیصد رقم اطلاع دینے والے کو دی جائیگی۔ مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت تجارت نے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی رپورٹ” 1900“یا ”بلاغ تجاری“ ایپلیکیشن یا وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے کریں۔ایوان شاہی نے اس حوالے سے پیش کردہ سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔سعودی عرب کے 10ادارے تارکین وطن کے غیر قانونی کاروبار کی بیخ کنی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایوان شاہی سے منظور شدہ اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے تال میل پیدا کرلیا ہے اور غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی ہے۔

شیئر: