Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ڈی_جی_آئی_ایس_پی_آر_آصف_غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں ہند کی دھمکیوں کا جواب دیا ہے اور پاکستانی فوج کے موقف کو واضح کیا ہے۔ ٹویٹر صارفین کی اس اہم پریس کانفرنس کے حوالے سے کیا رائے ہے آئیے دیکھتے ہیں۔ 
اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ ہم نے ان دیکھے دشمن کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ آپ ( ہند) کو تو 70 سال سے دیکھ رہے ہیں۔ اپنے دفاع اور جواب دینے کا بھر پور حق رکھتے ہیں۔ 
آصف خان نے ٹویٹ کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر آپ کی پریس کانفرنس نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں کہتے ہیں الفاظ ہی ہماری شناخت اور چہرہ ہوتے ہیں جو آپ نے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا ہمیں ترجمان پاک فوج پر فخر ہے۔
صبا بلوچ نے لکھا کہ ”ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے لیکن اگر آپ نے کسی بھی قسم کی جارحیت دکھائی تو آپ ہمیں چونکانے کے قابل نہیں رہیں گے
صدیق جان نے ٹویٹ کیا َکہ حسین حقانی کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل.. حسین حقانی پاکستان آئیں،میرے ساتھ چلیں اور مجھے دکھائیں کہ پاکستان میں کس جگہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں..ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی پریس کانفرنس۔ حسین حقانی صاحب، اب پھر کب آپ تشریف لا رہے ہیں پاکستان؟؟ 
منزہ حسن کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید تھی۔حکومتی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ ہندکے پاس کوئی ثبوت ہیں تو مہیا کرے ورنہ جارحیت کے جواب میں بھرپور ردعمل کیلئے تیار رہے۔ہم امن پسند ملک ہیں لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
بلال ناصر نے کہاکہ ابھی ہند،وزیراعظم عمران خان کے بیان کے صدمے سے باہر نہیں نکلے تھے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان”ہم نے تو ان دیکھے دشمن کو ہرایا ہے آپ کےلئے تو ہماری پوری تیاری ہے ۔ آپ ہمیں سرپرائز نہیں کرسکتے مگر یاد رکھیں ہم آپکو ضرور کریں گے“آگیا۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں