امریکہ وینزویلا میں اپوزیشن کو مسلح کررہا ہے، روس
ماسکو ۔۔۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ونیز ویلا کی اپوزیشن کو مسلح کرنے جا رہا ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کہ کس طرح وینزویلا میں اپوزیشن کو مسلح کیا جائے ۔ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ واشنگٹن جنوبی امریکی ملک کے نزدیک خصوصی فورسز بھی تعینات کر رہا ہے ۔