Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا بے بی پاﺅڈر سرطان کا سبب ہے

نیویارک ۔۔۔ دوا سازی، طریقہ علاج اور متعلقہ امور پر نظر رکھنے والے امریکی وفاقی ادارے” ایف ڈی اے“ نے یہ ہولناک انکشاف کیا ہے کہ بازار میں عام طور پر دستیاب خاص قسم کا بے بی پاﺅڈر بچوں میں سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ انصاف میں اس حوالے سے شکایات آنے کے بعداس پاﺅڈر کو تیار کرنے والی کمپنی کو قانونی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کی خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے بے بی پاﺅڈر جو ٹیلکم پاﺅڈر کی ایک قسم ہے” ایسبسٹاس “کے خطرناک سفوف کی مقدار انتہائی تباہ کن حد تک موجود رہتی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 13ہزار افراد نے اس پاﺅڈر کے نقصانات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق کمپنی نے یہ ملاوٹ جان بوجھ کر کی حالانکہ اسے 1971ءسے 2000ءکے دوران ہی پتہ چل چکا تھا کہ اسکے تیار کردہ پاﺅڈ رمیں ایسبسٹاس کا سفوف شامل ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے اور بازار سے اس پاﺅڈرکو اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ محکمہ انصا ف نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سردست ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔
 
 

شیئر: