راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ قبل ازیںجنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا بھی دورہ کیا ۔کور کمانڈر راولپنڈی نے آپریشنل تیاریوں، ایل اے سی، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔