Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلہ الفراج کا لیڈیز اسپورٹس پروگرام کے کمنٹیٹرز کے طور پر انتخاب

دمام۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ " ہیلہ الفراج" الخبر کے گرین ہال میںمنعقد ہونے والے پہلے لیڈیز اسپورٹس پروگرام کی کمنٹری کریں گی۔ ہیلہ الفراج سعودی عرب میں کھیلوں پر کمنٹری کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کریں گی۔ یہ پروگرام اسپورٹس پبلک اتھارٹی کے سائبان تلے منعقد ہوگا۔ الفراج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں فٹبال میچوں پر کمنٹری کیلئے لیڈیز کمنٹیٹرز کی تلاش جاری تھی۔ میرا انتخاب عمل میں آگیا جو میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مشکل اور تھکا دینے والا عمل ہے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ بہت سارے لوگ اعتراضات اور تنقید بھی کریں گے۔ میں فراغ دلی سے تنقید کا خیرمقدم کرونگی۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنا کام احسن طریقے سے انجام دوں۔ 

شیئر: