Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے جرمن چانسلر سمیت عالمی رہنماﺅں کی ملاقاتیں

شرم الشیخ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے پہلی عرب یورپی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے عرب اور یورپی قائدین نے اتوار کی طرح پیر کو بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ جرمن چانسلر نے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کے حالات حاضرہ اور سعودی عرب و جرمنی کے تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں کاجائزہ لیا۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد ، بحرین کے فرمانروا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، بیلجیئم کے وزیراعظم اور قبرص کے صدر اور جمہوریہ چیک کے وزیراعظم نے بھی شاہ سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان سے قبل ہالینڈ اور سویڈن کے سربراہوں نے بھی ملاقات کی تھی۔ ان رہنماﺅں نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے اپنے ممالک کے تعلقات ، انہیں فروغ دینے کے طریقوں ، علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طو رپر مسئلہ فلسطین ، دہشتگردی کے انسداد اور یمنی بحران کے سیاسی حل پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔

شیئر: