خادم حرمین شریفین شاہ سلمان مصر کا دورہ مکمل کرکے شرم الشیخ سے ریاض واپس
منگل 26فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے ا خبار ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ عرب اور یورپی رہنماﺅں نے اشتعال انگیزی کی طرف لیجانے والے امتیاز کی مزاحمت کا عزم ظاہر کردیا
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے امیر کویت ، بحرینی فرمانروا ، بیلجیئم، جرمنی، قبرص اورجمہوریہ چیک کے صدور اور وزرائے اعظم نے ملاقاتیں کیں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان مصر کا دورہ مکمل کرکے شرم الشیخ سے ریاض واپس
٭ دورہ مصر کی بدولت سعودی اور مصری بھائیوں کے درمیان محبت اور اخوت کے رشتے تازہ کرنے کا موقع ملا، مصری صدر کے نام شاہ سلمان کا پیغام
٭ علاقائی تعاون چیلنجوں سے نمٹنے کی کلید ہے، شرم الشیخ اعلامیہ
٭ مسک فورم کے سائبان تلے 13ممالک کا اجلاس ابلاغی جعلسازی سے نمٹنے کے طورطریقوں پر غور
٭ سیاحتی و تفریحی اداروں کے لئے 315ملین ریال کی سبسڈی
٭40فیصد ایرانی خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، خصوصی رپورٹ
٭ الدواسر اور القریات میں اونٹوں کی منڈی بند کرنے کی سفارش
٭عین العزیزیہ فیکٹری کے قیام کا فیصلہ، گورنر مکہ مکرمہ کو تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭