لکھنؤ کے تمام تھانوں کو پاسپورٹ کی چیکنگ کیلئے نئی ہدایات
لکھنؤ - - - - لکھنؤ کے ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے پاسپورٹ جانچ کیلئے ضلع کے تمام تھانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت، اب نہ ہی درخواست دہندگان کو پاسپورٹ تفتیش کیلئے تھانے میں طلب کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی پولیس اہلکار درخواست دہندگان کے گھر جائے گا۔ ایس ایس پی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پاسپورٹ کی جانچ میں نہ توتصویر تصدیق کرانی ہوگی اور نہ ہی درخواست دہندگان سے دستخط ۔ اب تھانوں میں موجود ریکارڈ کی بنیاد پر کے رپورٹ تحریر کی جائیگی ۔