ایل جی کمپنی کا فائیو جی فون وی 50 متعارف
ایل جی کمپنی کی جانب سے پہلا فائیو جی اسمارٹ فون وی 50 تھن کیو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کی پشت پر 12، 12 اور 16 میگا پکسلز کے 3 کیمرے جبکہ فرنٹ پر 5 اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔اسمارٹ فون میں کمپنی نے ڈوئل اسکرین سپورٹ فراہم کی ہے جس سے اسکرین کا حجم دوگنا بڑھ جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق سیکنڈ اسکرین کے ساتھ صارفین دونوں اسکرینز پر الگ الگ ایپس چلا سکتے ہیں یا سیکنڈری ڈسپلے کو گیم کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ مختلف ممالک میں فائیو جی نیٹ ورکس متعارف کرائے جانے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔