اوپو کمپنی نے ٹین ایکس لوزلیس زوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
اوپو کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ٹین ایکس لوزلیس زوم کیمرہ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے حامل فون کو کمپنی آئندہ سہ ماہی میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اس کے لئے 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، 16 ایم ایم فوکل لینگتھ کا حامل 120 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور 160 ایم ایم کا ٹیلی فوٹو لینز استعمال ہوتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے امیج اسٹیبلائزیشن کو بہتر بنایا گیا ہے اور کیمرہ سیٹ اپ کے لے اوٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس کی تھکنس کو کم کیا گیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اوپو کی فائیو ایکس آپٹیکل زوم ٹیکنالوجی میں 73 فیصد بہتری آئی ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو اپنے آئندہ اسمارٹ فون میں پیش کر دے گی ۔