Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکاٹش خاتون اپنے سوٹ کیس میں سانپ دیکھ کر دنگ رہ گئیں

ایمان حسن
 
اسکاٹش نژاد ماریہ باکثل آسٹریلیا سے واپسی پر اپنے سامان میں پائیتھون سانپ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔سانپ ان کی آسٹریلیا سے برطانیہ تک کی فلائٹ کے دوران ان کے سوٹ کیس میں موجود میں تھا جس کا علم ان کو گھر پہنچ کر سامان کھولنے پر ہوا۔ماریہ باکثل اسکاٹ لیند کے شہر اسٹرلنگ شائر میں مقیم ہیں جو چھٹیاں گزارنے آسٹریلیا گئی ہوئی تھیں۔  
سانپ ان کے سامان میںموجود جوتے میں چھپا ہوا تھا جس کو دیکھتے ہی ان کو لگا کہ شاید کسی نے ان کے ساتھ مذاق کیا ہے لیکن اس کو ہاتھ لگانے پر ان کو احساس ہوا کہ یہ حقیقی سانپ ہے۔ پائیتھون سانپ عمومی طور پر زہریلا نہیں ہوتا۔
ماریہ باکثل کے داماد پال ائیرلی نے آسٹریلین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماریہ نے آسٹریلیا میں اپنے کمرے میں سانپ دیکھا تھا لیکن ان کا خیال تھا کہ سانپ کمرے سے نکل گیا ہے لیکن حقیقت میں وہ ان کے جوتے میں چھپا ہوا تھا۔ 
 جانوروں کی ریسکیو ٹییم کو اطلاع کرنے پر سانپ کو حفاظت سے پکڑ لیا گیاجو بعد میں چڑیا گھر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 
 
 

شیئر: