آکاش امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں بالی وڈ اسٹارز
ہندکے معروف بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی سوئٹزر لینڈ میں پری ویڈنگ پارٹی منعقد ہو رہی ہے ۔بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ملیکا اروڑا،ارجن کپور آکاش امبانی کی ’پری ویڈنگ پارٹی ‘میں شرکت کرنے کے لئے پہنچ گئے۔اِن سب اداکاروں کو اتوار کی رات ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں یہ سب سوئٹزر لینڈ کی فلائٹ کے لئے موجودتھے۔ واضح رہے کہ مْکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اپنی بچپن کی دوست’ شلوکا مہتا‘سے رشتہ ازدواج میں رواں سال9مارچ کو منسلک ہو رہے ہیں۔