دہلی:قرول باغ میں 4منزلہ عمار ت زمین بوس؟
نئی دہلی۔۔۔دہلی میں قرول باغ کے پدیم سنگھ روڈ پر واقع 4منزلہ تجارتی عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 5ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کی کارروائی شروع کردی۔عمارت کی بالائی منزل میں لوگ سکونت پذیر تھے اور تہ خانے میں دکانیں قائم تھیں تاہم اس حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔