گھریلو ٹوٹکے
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
لپ اسٹک فاﺅنڈیشن کے استعمال کے بعد لپ برش کی مدد سے ہونٹوں پر بیرونی خط کھینچیں اور پھر لپ اسٹک لگا کر دونوں ہونٹوں کے درمیان ٹشو پیپر رکھ کر دبائیں . دوبارہ لپ اسٹک لگاکر ٹشو پیپر ہونٹوں میں دبائیں . اس طرح لپ اسٹک زیادہ دیر تک تازہ رہے گی ۔
پیروں کی بدبو سے نجات کے لئے ایک عدد بینگن کو چار حصوں میں برابر تقسیم کر کے ایک دیگچی میں سیر بھر پانی میں ابال لیں۔جب پانی نیم گرم رہ جائے تو اس سے دونوں پیر دھو لیں ۔ اس عمل کو ایک ہفتے تک پابندی سے کرنے سے پیروں کی بو ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائیگی۔
بادام کو تازہ رکھنے کےلئے ایک کھانے کا چمچ چینی اس برتن میں ڈال دیں جس میں بادام رکھے ہوں . بادام بالکل تازہ رہیں گے ۔
برتن چمکانے کےلئے اسے پہلے پانی سے اچھی طرح دھوئیں . جب اس پر سے چکنائی دور ہوجائے تو اس کے ساتھ باتھ سوپ کا استعمال کریں۔کسی شیمپو یا دیسی سوپ کا استعمال ہر گز نہ کریں . اب سنیل وول پر تھوڑا سا صابن لگا کر برتن پر ملنا شروع کریں .جیسے جیسے آپ رگڑتی جائیں گی برتن اسی قدر چمکتا جائے گا .