اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کرنا چاہتا، نوازالدین
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
مشہور بالی وڈ اداکار نوازالدین کے ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی ہزاروں مداح ہیں تاہم پاک ،ہند حالیہ کشیدگی کے سبب نواز الدین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی نئی فلم فوٹوگراف، پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے۔ اس سے قبل اجے دیوگن نے فلم ٹوٹل دھمال کی پاکستان میں ریلیز روک دی تھی۔واضح ہوکہ پاکستان پہلے ہی اپنے سینما گھروں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش اور اشتہارچلانے پر پابندی عائد کرچکاہے۔