Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی نے دو لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے‎

اسمارٹ فون سے ہٹ کر اب ہواوے کمپنی لیپ ٹاپ کی پروڈکشن پر بھی توجہ دے رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر دو لیپ ٹاپ متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ ونڈوز لیپ ٹاپ ہیں ۔ میٹ بک ایکس پرو لیپ ٹاپ 13.9 انچ جبکہ میٹ بک ایکس 14 انچ کا ہے۔ پرو ماڈل میں ایٹ جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر ، 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں کیمرہ اور فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری لائف 14 گھنٹے کی ہے۔ دوسرے ماڈل میں 14 انچ کا کم ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس کی بیٹری لائف 15 گھنٹے ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال ڈیوائسز کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

شیئر: