Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’آدھار‘‘ کو بینک کھاتوں اور موبائل سم سے منسلک کرنے کا قانون منظور

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی کابینہ نے آدھار کارڈ کوبینک اکاؤنٹس اور موبائل سم سے مربوط کرنے کے قانون کی منظوری دیدی۔مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے منظوری کی اطلاع دیتے ہوئےبتایا کہ اس سےمتعلق بل 4جنوری کو منظور کرلیا گیا تھالیکن راجیہ سبھا سے اس کی منظوری ملنا باقی ہے۔موجودہ پارلیمنٹ معطل ہونے کے باعث یہ بل ختم ہوجاتا لہذا آرڈی ننس لایا گیا ۔ساتھ ہی ووڈا فون ،آئیڈیا کمپنیزمیں 25ہزار کروڑ کی بیرونی سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان کا فضائی حدود کوجزوی طور پر کھولنے کا اعلان

شیئر: