Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فوجی اڈے پر حملہ، 9ہلاک

کابل ۔۔۔ افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے دوران جھڑپوں میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9طالبان ہلاک ہو گئے ۔ طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کر دی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔ گورنر آفس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کر دیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار شامل ہیں۔ 
 

شیئر: