Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینگے،جنرل باجوہ

راولپنڈی .. آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے برطانوی، آسٹریلوی، چینی اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر سمیت امریکہ، برطانیہ اور چین کے پاکستان میں سفیروں سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ہند کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشیدگی کے باعث سرحدی تناو اور خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

شیئر: