Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی، پی سی ایس میں 24 مسلم امیدوارکامیاب، زبیدہ خان سرفہرست

نئی دہلی۔۔۔یو پی، پی سی ایس2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں ریاست کو 633 نئے افسران حاصل ہوئے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایس ڈی ایم، ڈی ایس پی، ٹیکس کمشنر، ڈویژن ڈیولپمنٹ اتھارٹی، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار جیسے عہدوں کے لیے نتائج کا اعلان کیا گیا۔پی سی ایس امتحان میں 24 مسلم امیدواروں میں زبیدہ مجید کے علاوہ شاہدہ نسرین اور عمران انصاری بھی ڈی ایس پی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد دانش ڈپٹی کمشنر کمرشیل ٹیکس، ارشاد احمد ڈویژن ڈیولپمنٹ افسر، معظم احمد ضلع پروبیشن افسر، ضحی عباس کمرشیل ٹیکس افسر، سید تنویر حسن، عرشی شاہین، محمد اظہر انصاری، حبیب الرحمن انصاری نائب تحصیلدار بن گئے ہیں۔ اسی طرح ابرار عالم، محمد عامر، آصف خان، محمد اسلم ٹریزرار بنائے گئے ہیں جب کہ محمد ناصر ہوم گارڈ کمانڈینٹ بنے ہیں۔ شیخ معظم، رضوان حسین کے ذمہ ضلع انتظامیہ ہے اور محمد روحیل اعظم اور نوشاد حسین ضلع اقلیتی فلاح افسر بنے ہیں۔ محمد طاہر انصاری، کہکشاں انجم اور شکیل محمد، حنا خان ضلع آڈٹ افسر منتخب کئےگئے۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی عقیل احمد منصوری کے مطابق 633 منتخب پی سی ایس افسران میں سے صرف 24 مسلم امیدواروں کی کامیابی مایوس کن ہے کیونکہ اس فہرست میں 147 صرف ایک ذات سے آتے ہیں اور یہ بات مزید حیرانیکن ہےکہ 53 ایس ڈی ایم افسران میں سے ایک بھی مسلمان نہیں۔ حالانکہ مسلم امیدواروں کی فہرست کو ٹاپ کرنے والی زبیدہ خان اور شاہدہ نسرین نےشاندار کامیابی حاصل کرکےمثال قائم کردی۔مسلم منتخب امیدواروں میں نمایاں کامیاب حاصل کرنے  والی زبیدہ خان علی گڑھ میں ایل ایل ایم میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں اور اس سے قبل بھی ان کا انتخاب پی سی ایس میں ہوا تھا اور وہ بریلی میں سب رجسٹرار کے عہدہ پرفائز ہیں۔ امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد اب ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کی گئیں۔ زبیدہ بچپن سے ہی اے ایم یو کی طالبہ رہی ہیں اور وہ علی گڑھ کےقصبہ خورجہ کی رہنے والی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -40لاکھ کی گاڑیاں 40ہزار روپے میں فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

شیئر: