Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، ہند کشیدگی: مقامی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔پاک ،ہند کشیدگی کے باعث مقامی ایئر لائنز نے پروازوں کے کرایوں میں زبردست اضافہ ہوگیا جس سے مسافروں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نئی دہلی سے گوا کا کرایہ 12 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ معمول سے تقریباً دوگنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے ممبئی کایکطرفہکرایہ 20 ہزارروپے تک پہنچ گیا۔ کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان کی شمالی ریاستوں کے متعدد ہوائی اڈے بند اور پروازیں منسوخ کئے جانے کے بعد فضائی خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیوں نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ممبئی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت اور اسکولوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:- - - -گورکھپور ایمس میں بھگدڑ ، متعدد مریض زخمی

شیئر: