Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور ایمس میں بھگدڑ ، متعدد مریض زخمی

گورکھپور۔۔۔ایمس میں اوپی ڈی کاآغاز ہوتے ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔مریضوں کا اندراج کرانے کیلئے لوگ کثیر تعداد میں اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔اسپتال کا گیٹ کھلتے ہی بھیڑ بے قابو ہونے سے بھگدڑ مچ گئی جس میں موقع پر موجودمتعدد سیکیورٹی اہلکار،  مریض خواتین اور تیمار دار زخمی  ہوگئے۔حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی پولیس دستے طلب کئے گئے۔ایمس انتظامیہ نے مریضوں اور وہاں موجود افراد سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں  اور آن لائن رجسٹریشن کا اہتمام کریں۔واضح ہو کہ بدھ اور جمعرا ت کو بھی مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ صبح 4بجے سے ہی مریضوں کی طویل قطار اسپتال کے صدر دروازے سے جی آرڈی گیٹ تک لگ گئی۔صبح 8بجے جیسے ہی اسپتال کا دروازہ کھلا مریضوں کا ہجوم اوپی ڈی کی جانب امڈ پڑا جس سے بھگدڑ مچ گئی ۔ بے قابو بھیڑ ایک دوسرے کو کچلتے ہوئے آگے بڑھتی چلی گئی ۔اس واقعہ میں متعدد مریض خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی ہی آئندہ وزیراعظم ہوں گے،گڈکری

شیئر: